13 مئی ، 2022
حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے حاملہ ہونے سے متعلق خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
چند روز سے سوشل میڈیا پر خبریں سرگرم تھیں کہ اداکارہ کترینہ کیف دو ماہ سے حاملہ ہیں تاہم اس حوالے سے اداکارہ یا ان کے شوہر کی جانب سے کوئی بیان نہیں دیا گیا تھا۔
تاہم اب بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کترینہ کیف کی ٹیم نے اداکارہ کے حاملہ ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
کترینہ کی ٹیم کا کہنا ہےکہ اداکارہ کی توجہ فی الحال اپنے کیرئیر پر ہے اور وہ ابھی ابتدائی سطح پر اپنی ازدواجی زندگی کو انجوائے کررہی ہیں۔
دوسری جانب کترینہ کے شوہر وکی کوشل کے ترجمان نے بھی اس حوالے سے زیرگردش خبروں کو جھوٹا قرار دیا۔
خیال رہے کہ کترینہ اداکار وکی کوشل کے ساتھ 9 دسمبر 2021 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔