14 مئی ، 2022
کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے دھماکے کے بعد بھگدڑ کے نتیجے میں لڑکی کے اغوا کا انکشاف ہوا ہے۔
12 مئی کو صدر میں ہونے والے دھماکے کے بعد بھگدڑ کے دوران 15 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کی خبر سامنے آئی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ 15 سالہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ پریڈی تھانے میں لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
لڑکی کے بھائی کے کہنا تھاکہ میری اہلیہ، بہن اور والدہ پنجاب کالونی سے خریداری کے لیے صدر آئے تھے، اسی دوران دھماکا ہوا تو بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں والدہ بے ہوش ہوکر گر گئیں جب کہ والدہ کے ہوش آنے پر بہن سویرا لاپتا ہوگئی۔