14 مئی ، 2022
جامعہ کراچی انتظامیہ نے سکیورٹی کلیئرنس ملنےکے بعد پیر 16 مئی سے تمام کینٹینز کھولنےکا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق سینٹرل کیفے ٹیریا اور باقی تمام کینٹینز کی بندش کا فیصلہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا تھا اور اب جیسے ہی سکیورٹی کلیئرنس ملی ہے فی الفور کینٹینزکھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق جامعہ میں موجود تمام کینٹینز کھول دی جائیں گی،تاہم صرف ٹیک اوے کی اجاز ت ہوگی۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ طلبہ کواسٹوڈنٹس کارڈ جبکہ ملازمین کوایمپلائز کارڈ کے بغیر جامعہ میں داخلےکی اجازت نہیں ہوگی، تمام طلبہ اور ملازمین کوہدایت کی جاتی ہے کہ وہ سکیورٹی کے عملے سے تعاون کو یقینی بنائیں۔
ترجمان کے مطابق جامعہ کراچی میں حال ہی میں آنے والی نئی بسوں اور پہلے سے موجود بسوں کے ذریعے بلا معاوضہ طلباوطالبات کو جامعہ کراچی کے داخلی دروازوں سے ان کے متعلقہ شعبہ جات تک پہنچانے اور واپس لے کر آنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔