پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 55 ارب 48 کروڑ روپے کی سبسڈی کی منظوری

ای سی سی کے جلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم تا 15مئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے پر سبسڈی دی جائےگی— فوٹو: فائل
ای سی سی کے جلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم تا 15مئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے پر سبسڈی دی جائےگی— فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 55 ارب 48 کروڑ روپے کی سبسڈی کی منظوری دے دی گئی۔

ای سی سی کے جلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم تا 15مئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے پر سبسڈی دی جائےگی، سبسڈی کی رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو دی جائے گی۔

 اس کے علاوہ ای سی سی میں دو لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے کی سمری بھی منظور کرلی گئی، کھاد حکومتی بنیادوں یا مؤخر ادائیگیوں پر درآمد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مزید خبریں :