کراچی، صدر دھماکے میں مبینہ لاپتہ ہونیوالی 15 سالہ لڑکی پولیس شکایتی مرکز پہنچ گئی

ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی کو اغوا نہیں کیا گیا، پولیس— فوٹو: فائل
ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی کو اغوا نہیں کیا گیا، پولیس— فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے صدر میں 12مئی کو مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والی 15 سالہ سویرا پولیس کے شکایتی مرکز پر پیش ہوگئی۔

 پولیس کی جانب سے اطلاع کرنے پر والدین لڑکی کو اپنے ساتھ گھر لے گئے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی کو اغوا نہیں کیا گیا۔

چند روز قبل لڑکی کی والدہ نے پولیس کو بیان میں بتایا تھا کہ صدر دھماکے کے وقت اس کی بیٹی لاپتا ہوگئی۔

پولیس کے مطابق آج لڑکی کے بھائی نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ رات 9 بجے کے قریب پنجاب کالونی میں گھر سے صدر جانے کاکہہ کرنکلی تھی، کافی دیر گزر جانے کے باوجود جب واپس نہ لوٹی تو والدہ اور بھابھی صدر میں اسے ڈھونڈنے آئے تواس وقت دھماکہ ہوا۔

پولیس کے مطابق مزید صورتحال لڑکی کے بیان کے بعد واضح ہوگی۔

مزید خبریں :