دنیا
Time 18 مئی ، 2022

اسکول یونیفارم میں سڑک پر لڑتی طالبات کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر اسکول یونیفارم پہنی لڑکیوں کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں طالبات بری طرح سے ایک دوسرے  کو پیٹ رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبات کا یہ گروپ بھارتی شہر بنگلور کے مقامی اسکول سے تعلق رکھتا  ہے جو سڑک پر بری طرح ایک دوسرے سے لڑرہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہےکہ طالبات کی  لڑائی بنگلور میں کس جگہ اور کیوں ہوئی ہے۔

تاہم وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ طالبات ایک دوسرے کی پٹائی کے دوران بری طرح سے ایک دوسرے کی چوٹیاں بھی کھینچ رہی ہیں جب کہ اس دوران ڈنڈے کابھی استعمال کیا گیا۔


مزید خبریں :