کھیل
Time 18 مئی ، 2022

ریفری پر حملہ کرنے پر بھارتی پہلوان پر تاحیات پابندی

ہرایانہ سے تعلق رکھنے والے پہلوان ستیندر نے نئی دلی میں ہوئے ٹرائیلز میں ریفری جگبیر سنگھ کو گالیاں دیں اور تھپڑ مارے۔—فوٹو: بھارتی میڈیا
ہرایانہ سے تعلق رکھنے والے پہلوان ستیندر نے نئی دلی میں ہوئے ٹرائیلز میں ریفری جگبیر سنگھ کو گالیاں دیں اور تھپڑ مارے۔—فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت میں ایک  عجیب واقعہ پیش آیا جہاں بھارتی  پہلوان ستیندر ملک نے کامن ویلتھ گیمز 2022کے ٹرائلز کے دوران 125 کلوگرام فری اسٹائل کیٹیگری میں مقابلہ ہارنے کے بعد ریفری جگبیر سنگھ پر حملہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہرایانہ سے تعلق رکھنے والے پہلوان ستیندر نے نئی دلی میں ہوئے ٹرائلز میں میچ میں شکست کھانے پر ریفری جگبیر سنگھ کو گالیاں دیں اور تھپڑ مارے۔

رپورٹس کے مطابق کشتی کے دوران ایک ریویو پوائنٹ پر ستیندر سنگھ کے اعتراض کی وجہ سے جھگڑا شروع ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ لڑائی میں بدل گیا۔

دوسری جانب ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (WFI) نے ریفری پر حملہ کرنے پر  پہلوان  ستیندر ملک پر تاحیات پابندی لگادی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریفری جگبیر سنگھ نے کہا کہ پہلوان کی جانب سے اچانک حملے سے وہ حیران رہ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت دکھ ہوا کہ  ستیندر  نے  گالی گلوچ کی اور اپنی ڈیوٹی  سرانجام دینے پر اس نے  سب کے سامنے مجھے مارا۔

مزید خبریں :