Time 18 مئی ، 2022
پاکستان

تفتیشی اداروں میں مداخلت پر ازخود نوٹس، چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ تشکیل

بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں— فوٹو:فائل
بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں— فوٹو:فائل

سپریم کورٹ کی جانب سے حکومتی شخصیات کے کریمنل جسٹس سسٹم پر اثرانداز ہونے کے ازخود نوٹس پر 5 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔ 

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجربینچ ازخودنوٹس کی سماعت کرے گا۔

بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔

سپریم کورٹ میں از خود نوٹس پر سماعت کل دن ایک بجے ہوگی۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت پرازخود نوٹس لیا ہے۔

افسران کوتبدیل کرنے اور ہٹانے پر سپریم کورٹ کے ایک جج کے نوٹ پرازخود نوٹس لیا گیا۔

مزید خبریں :