Time 19 مئی ، 2022
پاکستان

حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب ہیں اور رہیں گے: اتحادیوں کا اعلان

سپریم کورٹ کے فیصلے کے ملکی سیاست پر اثرات اپنی جگہ لیکن اس سے عمران خان اور ان کی پارٹی بری طرح ایکسپوز ہوئی ہے: حسن مرتضیٰ/ فائل فوٹو حمزہ شہباز
سپریم کورٹ کے فیصلے کے ملکی سیاست پر اثرات اپنی جگہ لیکن اس سے عمران خان اور ان کی پارٹی بری طرح ایکسپوز ہوئی ہے: حسن مرتضیٰ/ فائل فوٹو حمزہ شہباز

حکومتی اتحادیوں کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب ہیں اور رہیں گے۔ 

حکومتی اتحادیوں نے ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں پریس کانفرنس کی جس دوران (ن) لیگ کے عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پر ڈیفیکشن کلاز لاگو کرنے کے لیےالیکشن کمیشن میں اسے ثابت کرنا پڑے گا، سپریم کورٹ کی رائے پر قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔

(ن) لیگ کے رہنما اویس لغاری کا کہنا تھا کہ صدر مملکت آئین کی پاسداری نہیں کررہے، وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں رکاوٹ ہیں۔

 پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے چوہدری پرویز الہٰی سے بھی ہاتھ کر دیا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے ملکی سیاست پر اثرات اپنی جگہ لیکن اس سے عمران خان اور ان کی پارٹی بری طرح ایکسپوز ہوئی ہے۔۔

مسلم لیگ (ن) کی جگنو محسن کا کہنا تھا کہ ہم ثابت قدم ہیں اور رہیں گے۔


مزید خبریں :