کراچی: دہشتگردی کی روک تھام کیلئے پولیس کی شہریوں سے اپیل

پولیس کی شہریوں سے کسی بھی مشکوک گاڑی، موٹرسائیکل یا پارسل دیکھ کر پولیس کو اطلاع دینے کی اپیل/ فائل فوٹو
پولیس کی شہریوں سے کسی بھی مشکوک گاڑی، موٹرسائیکل یا پارسل دیکھ کر پولیس کو اطلاع دینے کی اپیل/ فائل فوٹو

 کراچی میں دہشتگردی کی روک تھام کے لیے پولیس نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کردی۔

کراچی میں اولڈ سٹی ایریا کے ایس ایچ اوز نے پیدل گشت کرکے میگا فون پر اعلان کیے اور شہریوں سے کسی بھی مشکوک گاڑی، موٹرسائیکل یا پارسل دیکھ کر پولیس کو اطلاع دینے کی اپیل کی۔

دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیرصدارت سکیورٹی صورتحال پراجلاس ہوا جس میں کراچی پولیس  چیف غلام نبی میمن نے کہاکہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ ایک اہلکارمسلح ہوگا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ لازمی پہننے کی ہدایت کی۔


مزید خبریں :