Time 19 مئی ، 2022
دنیا

بھارتی عدالت نے حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو مجرم قرار دیدیا

این آئی اے عدالت نے کشمیری رہنما یاسین ملک کو دہشتگردی فنڈنگ کیس میں مجرم قرار دیا۔ فوٹو: فائل
 این آئی اے عدالت نے کشمیری رہنما یاسین ملک کو دہشتگردی فنڈنگ کیس میں مجرم قرار دیا۔ فوٹو: فائل

بھارت کی عدالت نے کئی ماہ سے قابض فورسز کی حراست میں موجود حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو دہشتگردی فنڈنگ کیس میں مجرم قرار دیدیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق این آئی اے عدالت نے کشمیری رہنما یاسین ملک کو دہشتگردی فنڈنگ کیس میں مجرم قرار دیا۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق یاسین ملک سے ان کے مالیاتی تخمینے سے متعلق حلف نامہ بھی طلب کیا گیا ہے۔

 بھارتی میڈیا کا یہ بھی بتانا ہے کہ یاسین ملک کی سزا سے متعلق عدالت  25 مئی کو سماعت کرےگی۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے چند روز قبل ہی ایک بیان میں بھارت کی جانب سے یاسین ملک سمیت دیگر حریت پسند رہنماؤں کے خلاف ہونے والے مقدمات سے متعلق سوالات اٹھاتے تھے۔ 

جبکہ پاکستانی دفتر خارجہ نے یاسین ملک کے خلاف کیس شروع کرنے پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے شدید احتجاج بھی ریکارڈ کرایا تھا۔


مزید خبریں :