دنیا
Time 19 مئی ، 2022

مقبوضہ کشمیر میں انتظامیہ کا دکانداروں کو اپنے خرچے پر سی سی ٹی وی لگانے کا حکم

انتظامیہ نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ 30 دن کی ویڈیو ریکارڈ کریں اور اسے محفوظ بھی رکھیں— فوٹو: فائل
انتظامیہ نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ 30 دن کی ویڈیو ریکارڈ کریں اور اسے محفوظ بھی رکھیں— فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے  کشمیریوں پر نظر رکھنے کیلئے  ایک اور ناجائز قدم اٹھاتے ہوئے دکانداروں کو اپنے خرچے پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے احکامات جاری کردیے۔

انتظامیہ نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ 30 دن کی ویڈیو ریکارڈ کریں اور اسے محفوظ بھی رکھیں۔

دکانداروں کو کہا گیا ہے کہ وہ بغیر کسی عدالتی حکم کے بھارتی پولیس کے مطالبے پر انہیں ویڈیو فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔

سری نگر میں کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ کیمرے لگانے پر  40 ہزار روپے لاگت آئےگی،  بیٹری کی اضافی لاگت کا بوجھ بھی برداشت کرنا پڑے گا۔

مزید خبریں :