Time 20 مئی ، 2022
انٹرٹینمنٹ

تمباکو اور گٹکے کی تشہیر بالی وڈ فنکاروں کو مہنگی پڑگئی

بالی وڈ کے لیجنڈ اداکارامیتابھ بچن سمیت شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور رنویر سنگھ کے خلاف گٹکا اور تمباکو کے استعمال کی ترغیب دینے پرعدالت میں درخواست دائرکردی گئی— فوٹو: فائل
بالی وڈ کے لیجنڈ اداکارامیتابھ بچن سمیت شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور رنویر سنگھ کے خلاف گٹکا اور تمباکو کے استعمال کی ترغیب دینے پرعدالت میں درخواست دائرکردی گئی— فوٹو: فائل

بالی وڈ کے لیجنڈ اداکارامیتابھ بچن سمیت شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور رنویر سنگھ کے خلاف گٹکا اور تمباکو کے استعمال کی ترغیب دینے پرعدالت میں درخواست دائرکردی گئی۔

ریاست بہارکی عدالت میں دائر درخواست میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، اجے دیوگن کو گٹکے اور تمباکو کے استعمال کو فروغ دینے کا ذمہ دار قراردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بالی وڈ اداکاراجے دیوگن تمباکو کی ایک کمپنی کے برینڈ ایمبیسڈر کے طور پر کام کرچکے ہیں، شاہ رخ خان بھی گزشتہ برس گٹکے کی تشہیر کا حصہ بنے، امیتابھ بچن نے بھی بطوربرینڈ ایمبیسڈرمعاہدہ کیا جسے بعد ازاں منسوخ کردیا گیا تھا جبکہ رنویرسنگھ بھی گٹکے کی تشہیر کرتے دیکھے گئے تھے۔

ان اداکاروں کیخلاف چیف جوڈیشل مجسٹریٹ مظفر پور عدالت سے رجوع کرنے سے قبل تمنا ہاشمی نامی سماجی کارکن نے دعویٰ کیا تھا کہ گٹکے کے اشتہارات میں فنکاروں کے ذریعے عوام کو تمباکو کے استعمال کی ترغیب دی جارہی ہے۔

پولیس کو درخواست میں نامزد ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی اورجعلسازی کے تحت مقدمہ درج کرنے کی اپیل کی گئی ہے، جس پرمناسب وقت پرسماعت متوقع ہے۔

گزشتہ ماہ اکشے کماربھی تمباکو کی ایک پروڈکٹ کے اشتہار میں نظرآئے لیکن مداحوں کی شدید تنقید پراداکار نے فوری طور پر معاہدہ منسوخ کردیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں امیتابھ بچن نے تمباکو کے برینڈ کی نامکمل تفصیلات کے باعث معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ کمپنی نے معاہدہ منسوخ ہونے کے باوجود اشہتار نشر کردیا تھا جس پر امیتابھ بچن کی جانب سے فوری طور پر اشتہار روکنے کیلئے کمپنی کو قانونی نوٹس بھیجا گیا تھا۔

مزید خبریں :