دنیا
Time 21 مئی ، 2022

بھارت میں ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کے بعد فی لیٹر پیٹرول کتنےکا ہوگیا ؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات پر ایکسائز ڈیوٹی کم کردی گئی  ہے جس کے باعث پیٹرول کی قیمت میں ساڑھےنو (بھارتی) روپے فی لیٹرکمی ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی کم ہونےکے بعد پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے نو روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں سات روپے فی لیٹرکی کمی ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ اس سے قبل  فی لیٹرپیٹرول کی قیمت 105 روپے اور ڈیزل کی قیمت 96 روپے تھی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد  فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 95.91 روپے اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت  89.67 روپے ہوگئی ہے۔

بھارت میں فی لیٹر پیٹرول کی موجودہ قیمت کمی کے بعد پاکستانی کرنسی میں 247.05 روپے بنتی ہے جب کہ فی لیٹر ڈیزل کی قیمت پاکستانی کرنسی میں 230.98 روپے بنتی ہے۔

خیال رہےکہ پاکستان میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 149 روپے 86 پیسےہے اور فی لیٹرہائی اسپیڈ ڈیزل 144 روپے 15 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔


مزید خبریں :