Time 22 مئی ، 2022
پاکستان

رواں سال حج اخراجات 7 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ نہیں ہوں گے: وفاقی وزیر مذہبی امور

پی ٹی آئی کی حکومت نے حج اخراجات9 لاکھ 49 ہزار روپے تک پہنچائے : وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور/فوٹوفائل
پی ٹی آئی کی حکومت نے حج اخراجات9 لاکھ 49 ہزار روپے تک پہنچائے : وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور/فوٹوفائل 

وفاقی وزیر  برائے مذہبی امور  مفتی عبدالشکور کا کہنا ہے کہ رواں سال حج اخراجات 7 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ نہیں ہوں گے۔

پشاور میں تقدس حرم نبوی کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے مفتی عبدالشکور کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی  حکومت نے حج اخراجات9  لاکھ 49  ہزار روپے تک پہنچائے۔

 ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے حج اخراجات کا اعلان نہیں کیا لیکن کوشش کریں گے کہ حج اخراجات 9 لاکھ روپے سے کم کریں۔

 کے پی کے اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر  اکرم درانی کا کہنا تھا کہ عمران خان گرفتاری کےخوف سے سی ایم ہاؤس میں پناہ لیے ہوئے ہیں اور خیبرپختونخوا حکومت بلدیاتی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو فنڈ نہیں دے رہی۔

مزید خبریں :