Time 22 مئی ، 2022
پاکستان

نئےگورنر پنجاب کی تقرری کا معاملہ، وزیراعظم نے دوسری سمری صدر کو بھیج دی

صدرمملکت31 مئی تک گورنر کی تقرری کی توثیق کے پابند ہیں: ذرائع/فوٹوفائل
 صدرمملکت31 مئی تک گورنر کی تقرری کی توثیق کے پابند ہیں: ذرائع/فوٹوفائل 

اسلام آباد: وزیراعظم  شہبازشریف نے نئے گورنر  پنجاب کی تعیناتی کے لیے  دوسری سمری صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی کو  ارسال کر دی۔

 ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے صدر مملکت کو بھیجی گئی نئی سمری میں بھی شیخ بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔

سمری میں وزیراعظم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئے گورنر پنجاب کے لیے بلیغ الرحمان ہی موزوں شخصیت ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت 31 مئی تک گورنر کی تقرری کی توثیق کے پابند ہیں۔

یاد رہے کہ صدرمملکت نے گزشتہ روز وزیراعظم کو سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے سے متعلق سمری پر نظرثانی کی درخواست کی تھی جبکہ وزیراعظم کی جانب سے صدر کو جوابی خط لکھا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بلیغ الرحمان ہی نئے گورنر پنجاب ہوں گے۔


مزید خبریں :