22 مئی ، 2022
لاہور: مسلم لیگ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا اعلان کر دیا۔
آج ہونے والے پنجاب اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں چیئرمین آف پینل وسیم خان بادوزئی نے تحریک عدم اعتماد کے محرک سمیع اللہ چوہدری کے موجود نہ ہونے پر چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک نمٹا دی تھی۔
بعد ازاں ن لیگ کے اراکین نے لابی میں آئندہ کی حکمت طے کرنے کے لیے اجلاس طلب کیا جس میں عظمیٰ بخاری نے لیگی اراکین سے شکوہ کیا کہ وہ بروقت ایوان میں کیوں نہ پہنچے۔
تاہم مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعمتاد جمع کرانے کا اعلان کیا ہے اور اس معاملے پر مشاورت کے لیے لیگی اراکین اسمبلی ایوان وزیراعلیٰ پہنچ گئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہر سندھو کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کے خلاف آج ہی دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کرائیں گے۔