23 مئی ، 2022
عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے حال ہی میں پاکستان کے دورے کا اعلان کیا ہے۔
مغربی بنگال کے شہر مرشدآباد سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ گلوکار ارجیت سنگھ کی امریکی شہر ہیوسٹن میں کیے جانے والے کانسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اپنے پاکستانی مداحوں کو اپنے دورہ پاکستان کی نوید سنائی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار پاکستان سے متعلق گفتگو کررہے ہیں جب کہ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ جلد پاکستان آئیں گے۔
ارجیت کے اس اعلان کے بعد کانسرٹ کے شرکا خوشی سے پھولے نہیں سمائے اور انہوں نے خوب نعرے بازی کی۔
سوشل میڈیا پر ارجیت کی اس ویڈیو پر صارفین نے تبصرے کیے اور گلوکار کے فیصلے کو سراہا۔