Time 25 مئی ، 2022
پاکستان

ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی پر پولیس کا دھاوا

پولیس اہلکاروں کی جانب سے ان کی گاڑی پر شدید لاٹھی چارج کیا گیا جس سے ان کی گاڑی کی ونڈ اسکرین بھی ٹوٹ گئی. اسکرین گریب
پولیس اہلکاروں کی جانب سے ان کی گاڑی پر شدید لاٹھی چارج کیا گیا جس سے ان کی گاڑی کی ونڈ اسکرین بھی ٹوٹ گئی. اسکرین گریب

لاہور میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی پر دھاوا بول دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد لاہور سے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہمراہ لانگ مارچ کے ایک قافلے کی قیادت کر رہی تھیں کہ اس دوران ان کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی بی ہوئی۔

پولیس اہلکاروں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو بتی چوک کی طرف جانے کی اجازت دینے سے انکار کیا جس پر انہوں نے انکار کر دیا اور ڈاکٹر پی ٹی آئی رہنما گاڑی کو آگے بڑھاتی رہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے گاڑی آگے بڑھانے کی کوشش کی تو اس دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے ان کی گاڑی پر شدید لاٹھی چارج کیا گیا جس سے ان کی گاڑی کی ونڈ اسکرین بھی ٹوٹ گئی۔

پولیس کے لاٹھی چارج کے باوجود ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی کے ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی اور گاڑی آگے بڑھا دی تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

مزید خبریں :