گوگل میپس کے موبائل صارفین کے لیے ڈیسک ٹاپ ورژن کا بہترین فیچر دستیاب

یہ فیچر ڈیسک ٹاپ ورژن میں 2014 سے موجود ہے / فائل فوٹو
یہ فیچر ڈیسک ٹاپ ورژن میں 2014 سے موجود ہے / فائل فوٹو

گوگل اسٹریٹ ویو کو 15 سال مکمل ہوگئے اور اس سروس میں 100 سے زیادہ ممالک اور خطوں کی 220 ارب تصاویر موجود ہیں۔

اس سروس کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پر گوگل کی جانب سے ایک بڑی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے اس کا ڈیسک ٹاپ کا ایک بہترین فیچر موبائل پر گوگل میپس میں لانے کا اعلان کیا ہے۔

گوگل میپس پر اسٹریٹ کی ایک خاص بات یہ ہے کہ گوگل کی جانب سے ان تمام تصاویر کو محفوظ رکھا جاتا ہے جو گزشتہ برسوں میں لی گئی تاکہ صارف ماضی میں جاکر دیکھ سکے کہ کسی مقام میں کیا تبدیلی آئی ہے۔

یہ فیچر 2014 سے صرف ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز تک محدود تھا مگر اب یہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز میں گوگل میپس کا حصہ بن رہا ہے۔

گوگل کے مطابق صارفین کے لیے یہ فیچر 24 مئی سے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوا ہے اور آنے والے دنوں یا ہفتوں میں ہر ایک کو دستیاب ہوگا۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے گوگل میپس کو اوپن کریں اور وہاں کسی اسٹریٹ ویو لوکیشن کو لوڈ کرکے فوٹو پر کلک کریں اور بس۔

تصویر پر کلک کرنے پر یہ سروس صارف کو اسٹریٹ کے ماضی کے ورژنز پر لے جائے گی اور 2007 تک کے ورژن تک لے کر جائے گی جب اسے متعارف کرایا گیا تھا۔

مزید خبریں :