25 مئی ، 2022
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایچ نائن کے گراؤنڈ میں جلسہ گاہ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
حکم تحریر کرنے کے دوران پی ٹی آئی وکلا کی دخل اندازی پرعدالت نے ریمارکس دیے۔ اس دوران جسٹس اعجازالاحسن نے پی ٹی آئی وکلا کو مسکراتےہوئے کہا کہ آپ کی پوری بات ہم کررہےہیں، ڈونٹ وری۔
جسٹس اعجازالاحسن کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ تمام معاملات کو غیر جانبداری سے دیکھ رہی ہے، خواہش ہے سیاسی خلفشار میں عوام متاثرنہ ہوں، ریاست سخت رویہ نہ اپنائے، اس سے حالات خراب ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ دونوں طرف سے بیانات دیتے وقت شائستگی اختیار کی جائے۔
جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی نے ریمارکس دیے کہ امن قائم کرنے کیلئے اقدامات کرناحکومت کی ذمہ داری ہے۔