Time 26 مئی ، 2022
پاکستان

ماہرین سے مشاورت مکمل، گورنر پنجاب کا نوٹیفکیشن کسی بھی وقت جاری ہونے کا امکان

گورنرپنجاب کے تقرر کے بعد ہی صوبے میں کابینہ تشکیل پائے گی: ذرائع/ فائل فوٹو
گورنرپنجاب کے تقرر کے بعد ہی صوبے میں کابینہ تشکیل پائے گی: ذرائع/ فائل فوٹو

لاہور: حکومت نے 31 مئی سے پہلے بلیغ الرحمان کے بطور گورنر پنجاب نوٹیفکیشن جاری کرنےپر غور شروع کردیا۔

ذرائع کےمطابق وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کی تقرری کے معاملے پر قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی ہے  جس کے بعد بلیغ الرحمان کا بطور گورنر پنجاب نوٹیفکیشن کسی بھی وقت جاری ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین نے حکومت کو مشورہ دیا ہےکہ صدر کی جانب سے گورنر پنجاب کی ایڈوائس مسترد ہونے پر حکومت گورنرپنجاب کا تقررکسی بھی وقت کرسکتی ہے لہٰذا صدر کی جانب سےایڈوائس مسترد کرنے پر حکومت گورنر کا تقرر فوری کردے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ گورنرپنجاب کے تقرر کے بعد ہی صوبے میں کابینہ تشکیل پائے گی۔

واضح رہےکہ (ن) لیگ نے بلیغ الرحمان کو پنجاب کا گورنر نامزد کیا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم نے ایڈوائس صدر مملکت کو بھیجی جسے صدر مملکت نے دو بار واپس بھیج دیا۔

مزید خبریں :