ایشیاہاکی کپ: 12کھلاڑی ہونےکے باعث پاکستان کا ایک گول مسترد، جاپان 2-3 سے فاتح

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

 ایشیا ہاکی کپ میں جاپان نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو  2-3 سے شکست دے دی۔

 انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں جاری ایشیا ہاکی کپ میں سنسنی خیز میچ میں جاپان نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرایا،کھیل کے 14 ویں منٹ میں جاپان کی جانب سے ریوما اوکا نے گول  کیا اور 15 ویں منٹ میں ہی اکیومی سیگی نے گول کردیا۔

 دوسرے کوارٹر کے 23 ویں منٹ میں پاکستان کے اعجاز احمد نے گول اسکور کیا،27 ویں منٹ میں تاکوما نیوا نے ایک اور گول اسکور کرکے جاپان کو 1-3 برتری دلوادی۔

30 ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے مبشر علی نے پینلٹی کارنر پرگول اسکور کیا، میچ میں پاکستان کے دوگولز مستردکیےگئے، ایک گول فاؤل کی وجہ سے اور ایک گول  میدان میں 12کھلاڑی ہونے کی وجہ سے مستردکیا گیا۔

 امپائر نے فیصلہ دیا کہ گول کرتے وقت پاکستان کے 12کھلاڑی میدان میں تھے، 12 کھلاڑی میدان میں ہونے پر پاکستانی کپتان عمر کو یلو کارڈ دکھا کر 5 منٹ کے لیے باہر کردیا گیا۔

مزید خبریں :