پاکستان

بلوچستان بلدیاتی انتخابات، گوادر میں ’حق دو تحریک‘ نے برتری حاصل کرلی

حق دو تحریک کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کا جشن منایا جارہا ہے— فوٹو: فائل
حق دو تحریک کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کا جشن منایا جارہا ہے— فوٹو: فائل

بلوچستان کے 32 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مکران ڈویژن کے اہم شہر گوادر میں جماعت اسلامی کی حمایت یافتہ ’حق دو تحریک‘ نے 157 میں سے 56 حلقوں میں کامیابی حاصل کرلی۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں حق دو تحریک نے 56 حلقوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ نیشنل پارٹی نے 20 حلقوں میں کامیابی حاصل کی اور بی این پی مینگل نے 16 حلقے جیتے۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار چار حلقوں میں کامیاب قرار پائے ہیں۔ 

سرکاری ذرائع کے مطابق رات گئے تک سامنے آنے والے یہ نتائج پارٹیوں کے اپنی طرف سے جاری کردہ ہیں سرکاری طور پر اس طرح کی کامیابی کا کوئی اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سرکاری نتائج کا اعلان آئندہ دو روز میں کیا جائے گا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔ 

دوسری جانب حق دو تحریک کی جانب سے گوادر کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کا جشن منایا جارہا ہے۔

مزید خبریں :