پاکستان

لندن، پاکستانی ہائی کمیشن نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست جمع کرادی

ہائی کمیشن نے درخواست برطانوی دفتر خارجہ کو جمع کرائی اور اس کے ساتھ واقعے کی ویڈیوز بھی جمع کرائی ہیں— فوٹو: فائل
ہائی کمیشن نے درخواست برطانوی دفتر خارجہ کو جمع کرائی اور اس کے ساتھ واقعے کی ویڈیوز بھی جمع کرائی ہیں— فوٹو: فائل

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) برطانیہ کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی کیلئے برطانوی حکومت کو درخواست دے دی۔

ہائی کمیشن کی جانب سے برطانوی حکومت کو دی گئی درخواست میں 25 مئی کو تحریک انصاف کے رہنماؤں کی طرف سے ہائی کمیشن کی عمارت میں زبردستی گھسنے، سفارتی عملے سے بدتمیزی اور تشدد کے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پاکستانی ہائی کمیشن کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سفارتی عملے کو دھمکیاں وگالیاں دی گئیں اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ہائی کمیشن نے درخواست برطانوی دفتر خارجہ کو جمع کروائی ہے جس کے ساتھ واقعے کی ویڈیوز بھی جمع کرائی گئی ہیں۔

کمیشن نے ویڈیوز میں نظر آنے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 25 مئی کو تحریک انصاف کے رہنما مبینہ طور پر عمران خان کے فوکل پرسن صاحبزادہ جہانگیر کی قیادت میں ہائی کمیشن میں زبردستی داخل ہوئے اور دھمکیاں دی تھیں۔

ویڈیو کے مطابق صاحبزادہ جہانگیر، شاہد دستگیر اور ملک عمران ہائی کمیشن کی عمارت میں موجود تھے۔

مزید خبریں :