Time 02 جون ، 2022
پاکستان

ویڈیو: گھر کی چھت سے کرین کے ذریعے اتارا جانیوالا بیل نیچے آگرا

عید الاضحیٰ کی  آمد سے قبل ہی لوگ قربانی کے جانور وں کی خریداری شروع کردیتے ہیں اور کچھ افراد قربانی کے لیے جانور  گھروں کی چھت پر بھی پالتے ہیں جنہیں اتارنے کےلیے خصوصی طور پر کرین منگوائی جاتی ہےلیکن کبھی کبھی اس  دوران ناخوشگوار واقعات بھی پیش آجاتے ہیں۔

حال ہی میں عمارت کی چھت سے بیل اتارنے  کی ویڈیو سامنے آئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

وائرل ویڈیو کراچی کی ہے جہاں ایک  عمارت سے کرین کے ذریعے بیل کو اتارا جارہا  ہے جسے دیکھنے کےلیے اہل  محلہ کی بڑی تعداد موجود ہے۔

اس دوران  بھاری  بھرکم  بیل کو جیسے ہی اتارنے کےلیے کرین کے ساتھ باندھا گیا تو وہ اپنا توازن کھو بیٹھا اور  نیچے کرین پر آگرا جس سے کرین کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی اور چھت کو بھی نقصان پہنچا جب کہ کرین میں  بیٹھا شخص بھی معمولی زخمی ہوا۔

مزید خبریں :