Geo News
Geo News

Time 02 جون ، 2022
انٹرٹینمنٹ

عفت عمر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر برہم

ٹوئٹر پر عفت عمر نے عمران خان کے دیے گئے حالیہ بیان کو شیئر کرتے ہوئے ان پر برہمی کا اظہار کیا/ فائل فوٹو
ٹوئٹر پر عفت عمر نے عمران خان کے دیے گئے حالیہ بیان کو شیئر کرتے ہوئے ان پر برہمی کا اظہار کیا/ فائل فوٹو

اداکارہ عفت عمر نے چیئرمین  پی ٹی آئی عمران خان کے پاکستان کے تین ٹکڑوں سے متعلق بیان پر ان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹوئٹر پر عفت عمر نے عمران خان کے حالیہ بیان کو شیئر کرتے ہوئے ان پر برہمی کا اظہار کیا۔

عفت عمر نے ٹوئٹ میں عمران خان کے الفاظ دہراتے ہوئے لکھا کہ ‘پاکستان تین ٹکڑے ہو جائے گا‘ ، اس  کے ساتھ ہی انہوں  نے’پاگل خان‘ لکھ کر ایموجی کےذریعے غصے کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے۔

عمران خان کے بیان کو لے کر وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی  رہنماؤں نے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔