02 جون ، 2022
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف پر7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافےکی منظوری دے دی۔
نیپرا کے مطابق اضافے سے قبل نیپرا کا تعین کردہ اوسط ٹیرف 16.91 روپے تھا، بجلی کا نیشنل اوسط ٹیرف 24.82 روپے فی یونٹ تعین کیا ہے، بجلی کا ٹیرف بڑھنےکی بنیادی وجہ روپےکی قدر میں کمی ہے، ٹیرف بڑھانےکی وجہ کپیسٹی لاگت اور عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمت بڑھنا ہے۔
نیپرا کا کہنا ہےکہ توانائی کی خریداری کی قیمت 1152 ارب روپے متوقع ہے،کپیسٹی لاگت بشمول این ٹی ڈی سی اور ایچ وی ڈی سی 1366 ارب روپے تخمینہ ہے۔
نیپرا کے مطابق مالی سال 23-2022 کے لیے نیشنل اوسط ٹیرف 24.82 روپےفی یونٹ تعین کیا ہے، ڈسکوز کے ریونیو کا تخمینہ تقریباً 2805 ارب روپے متوقع ہے، ڈسکوز کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن لاسز 13.46 سےکم کرکے 11.70 فیصد کردیے ہیں۔