چین نے پاکستان کا 2 ارب 30کروڑ ڈالر قرض ری فنانس کرنے پر اتفاق کرلیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملکی معیشت کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق چین نے پاکستان کا 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ری فنانس کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ چین کے ساتھ 2 ارب 30 کروڑ ڈالرکے قریب بینک ڈیپازٹ کی ری فنانسنگ پر اتفاق ہوگیا ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ چینی بینکوں کے ڈیپازٹ سے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئےگی۔

وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق  چین کے ساتھ قرض واپسی مؤخر کرنےکی شرائط  بھی طے پا گئی ہیں، چین سے بہت جلد 2 ارب 30 کروڑ ڈالر ملنےکا امکان ہے۔


مزید خبریں :