پاکستان

جہانگیر ترین کے خلاف شوگر ملز میں بے قاعدگیوں کے کئی مقدمات زیر تفتیش ہیں، ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے بھی سپریم کورٹ میں ہائی پروفائل مقدمات سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں مقدمات اور ریکارڈ کے محفوظ ہونے سے متعلق جواب جمع کرا دیا— فوٹو: فائل
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے بھی سپریم کورٹ میں ہائی پروفائل مقدمات سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں مقدمات اور ریکارڈ کے محفوظ ہونے سے متعلق جواب جمع کرا دیا— فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے بھی سپریم کورٹ میں ہائی پروفائل مقدمات سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں مقدمات اور ریکارڈ کے محفوظ ہونے سے متعلق جواب جمع کرا دیا۔

ایف آئی اے کے جواب میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز  پر منی لانڈرنگ کے الزمات کے کیس میں چالان جمع ہو چکا ہے تاہم ابھی بھی تفتیش جاری ہے جب کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر ابھی تک فرد جرم عائد نہیں ہوئی۔

ایف آئی اے کی طرف سے ہائی پروفائل کیسز کے حوالے سے عدالت کو بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین کے خلاف شوگر ملز میں بے قاعدگیوں کے کئی مقدمات زیر تفتیش ہیں، ایک کیس میں 4.3 ارب ، دوسرے کیس میں 2.2ارب روپے کی خورد برد کا الزام ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور علی ترین ان کیسز میں ملزمان ہیں۔ ایف آئی اے کے جواب میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز، ملک مقصود اور طاہر نقوی مفرور ہیں۔ 

مزید خبریں :