16 سو 180 یا 16 ہزار180؟ پاکستانیوں کی اوسط آمدنی بتاتے ہوئے عمران خان گڑ بڑ ا گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت سنبھالی تو پاکستانیوں کی اوسط آمدنی 16 سو 180 تھی یا 16 ہزار 180، عمران خان اپر دیر جلسے میں تقریر کے دوران پھرگڑ  بڑا گئے۔

اپر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ جب پی ٹی آئی نے حکومت سنبھالی تو  پاکستانیوں کی اوسط آمدنی 16 سو 180 تھی،  تاہم پرچے پر لکھے ہوئے اعدادو شمار پڑھنے میں غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے دوبارہ پرچے میں دیکھتے ہوئے پوری بات دوبارہ بتائی۔

خیال رہےکہ سابق وزیراعظم سیاسی جلسوں اور میڈیا سےگفتگو میں پہلے بھی کئی بار غلط اعدادوشمار ، غلط معلومات اور غلط اردو کے باعث خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں ۔


مزید خبریں :