تمام اسمارٹ فونز کے لیے ایک چارجر استعمال ہوگا، فیصلہ جلد متوقع

اس کا اطلاق کب تک ہوگا یہ کہنا ابھی مشکل ہے / فائل فوٹو
اس کا اطلاق کب تک ہوگا یہ کہنا ابھی مشکل ہے / فائل فوٹو

اس وقت اسمارٹ فونز میں چارجنگ کے لیے مختلف اسٹینڈرڈ استعمال ہوتے ہیں جیسے اینڈرائیڈ فونز میں مائیکرو یو ایس بی یا یو ایس بی سی پورٹ جبکہ ایپل کے آئی فونز میں لائٹننگ کنکٹرز۔

مگر بہت جلد سب فونز میں ایک ہی چارجنگ کیبل کو استعمال کرنا ممکن ہوسکے گا۔

یورپی یونین کی جانب سے اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس اور وائرلیس ہیڈفونز کے لیے صرف یو ایس بی چارجنگ پورٹ استعمال کرنے کا فیصلہ 7 جون کو متوقع ہے۔

اگر یہ فیصلہ ہوتا ہے تو یورپی ممالک میں ان ڈیوائسز کی فروخت اسی وقت ممکن ہوسکے گی جب ان میں چارجنگ کے لیے یو ایس بی سی پورٹ دی جائے گی۔

البتہ یہ فیصلہ ڈیوائس کی چارجنگ پورٹ کے لیے ہوگا اور اڈاپٹر کی فراہمی اس کا حصہ نہیں۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ 7 جون کو یہ فیصلہ ہونے پر کمپنیوں پر اس کا اطلاق کب تک ہوگا۔

خیال رہے کہ ایسی رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ ایپل کی جانب سے آئی فونز میں یو ایس بی سی پورٹ کی آزمائش کی جارہی ہے جو 2023 میں متعارف کرائے جاسکتے ہیں۔

ان رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ ایپل کی جانب سے ایک ایسے اڈاپٹر کو بھی تیار کیا جارہا ہے جو یو ایس بی سی پورٹ سے لیس نئے آئی فونز میں لائٹنگ کنکٹر ایسیسریز کا استعمال ممکن بنا سکے گا۔