پنجاب: فلور ملز کے مطالبات تسلیم، آٹا سپلائی شروع

محکمہ خوراک نجی گندم سے تیار آٹے کی دوسرے صوبوں کو ترسیل کیلئے پرمٹ جاری کرے گا/ فائل فوٹو
محکمہ خوراک نجی گندم سے تیار آٹے کی دوسرے صوبوں کو ترسیل کیلئے پرمٹ جاری کرے گا/ فائل فوٹو

لاہور: محکمہ خوراک اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد ملز نے ہڑتال ختم کردی۔

فلور ملز ایسوسی ایشن گروپ کےرہنما عاصم رضا نے بتایا کہ ڈائریکٹر فوڈ سے مذاکرات کامیاب ہونے اور مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد پنجاب بھر کی فلورملز معمول کے مطابق سرکاری گندم کی پسائی اور آٹا سپلائی کریں گی۔

انہوں  نے کہا کہ فلو رملز کی چیکنگ کیلئے متفقہ ایس اوپیز اور طریقہ کار وضع کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اسٹاف نئے ایس اوپیز کے تحت فلور ملز کی چیکنگ کریں گے، آٹے میں نمی اور وزن چیک کرنے کیلئے 10 تھیلوں کا وزن لیا جائے گا جب کہ ضلعی انتظامیہ ’فلمز‘ ویب پورٹل کے ڈیٹا سے دکانوں کی چیکنگ کرے گی۔

محکمہ خوراک نجی گندم سے تیار آٹے کی دوسرے صوبوں کو ترسیل کیلئے پرمٹ جاری کرے گا۔

فلور ملز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا تھا کہ پنجاب کی آٹے کی ضروریات کیلئے 16700 ٹن کوٹہ ناکافی ہے جسے بڑھا کر کم از کم21 ہزار ٹن یومیہ کیا جائے۔

مزید خبریں :