نامور بالی وڈ اداکاراؤں کیساتھ کام کرنے والی فیشن ڈیزائنر نے خودکشی کر لی

36 سالہ پرتھیوشا گیریمیلا بھارتی شہر حیدر آباد کے بنجارا ہلز میں واقع اپنی رہائشگاہ پر مردہ حالت میں پائی گئیں۔ فوٹو فائل
 36 سالہ پرتھیوشا گیریمیلا بھارتی شہر حیدر آباد کے بنجارا ہلز میں واقع اپنی رہائشگاہ پر مردہ حالت میں پائی گئیں۔ فوٹو فائل

نامور  بالی وڈ خواتین اسٹارز کے ساتھ کام کرنے والی فیشن ڈیزائنر پرتھیوشا گیریمیلا نے خود کشی کر لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 سالہ پرتھیوشا گیریمیلا بھارتی شہر حیدر آباد کے بنجارا ہلز میں واقع اپنی رہائشگاہ پر مردہ حالت میں پائی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق پرتھیوشا کی موت کی اطلاع اس کے گھر والوں نے دی اور بتایا کہ فیشن ڈیزائنر اپنے گھر کے واش روم میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

پولیس کے مطابق پرتھیوشا کے پاس سے ایک نوٹ بھی ملا ہے جس پر لکھا تھا کہ میری موت کی وجہ کوئی بھی نہیں ہے، میں خود اکیلا پن اور ذہنی تناؤ محسوس کر رہی تھی جس کی وجہ سے انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

پرتھیوشا گیریمیلا بنجارا میں واقع اپنے اسٹوڈیو میں کام کرتی تھیں اور ان کے کلائنٹس میں نامور بالی وڈ اور ٹالی وڈ اداکارائیں شامل تھیں۔

خود کشی کرنے والی پرتھیوشا مادھوری ڈکشت، جوہی چاولہ، جیکولین فرنینڈس، کاجول، پرینیتی چوپڑا، ہما قریشی، نیہا دھوپیا اور گوہر خان سمیت متعدد شوبز شخصیات کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔

مزید خبریں :