بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کی موت پر 19 سالہ مداح کی خودکشی کی کوشش

اوتار سنگھ سدھو موسے والا کابہت بڑا مداح تھا، وہ ہمیشہ گلوکار کے گانے سنتا تھا—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
اوتار سنگھ سدھو موسے والا کابہت بڑا مداح تھا، وہ ہمیشہ گلوکار کے گانے سنتا تھا—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

29 مئی کو قتل کیے جانے والے بھارت کے معروف  پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے ایک مداح نے اپنے پسندیدہ گلوگار کی موت کے بعد خودکشی کی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے 19 سالہ مداح اوتار سنگھ نے فینائل پی کر خودکشی کی کوشش کی تاہم  اسے بروقت اسپتال منتقل کیا گیا لیکن اس کی حالت ابھی تشویش ناک ہے۔

رپورٹس کے مطابق پنجاب کے شہر موہالی کے گاؤں جند پور سے تعلق رکھنے والا اوتار سنگھ سدھو موسے والا کابہت بڑا مداح ہے، وہ ہمیشہ گلوکار کے گانے سنتا ہے اور وہی ٹی  شرٹس پہنتا ہے جس پر آنجہانی گلوکار کا نام لکھا ہوتا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نوجوان پرستار کو منگل کے روز سول اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں  اس کی حالت تشویشناک ہے، لڑکے کے والدین مزدوری کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو اتوار کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا، نامعلوم افراد نے سدھو کی گاڑی پر 30 سے زائد گولیاں برسائیں۔

دوسری جانب پولیس نے دعو یٰ کیا ہے کہ سدھو موسے والا پر فائرنگ کی ذمہ داری کینیڈا سے تعلق رکھنے والے گینگ نے قبول کی ہے۔

مزید خبریں :