اسمارٹ فون میں پہلے 200 میگا پکسل کیمرے کی کارکردگی کیسی ہوگی؟

کمپنی نے مئی 2022 میں کیمرا سنسر کی پہلی جھلک پیش کی تھی / فوٹو بشکریہ موٹرولا
کمپنی نے مئی 2022 میں کیمرا سنسر کی پہلی جھلک پیش کی تھی / فوٹو بشکریہ موٹرولا

موٹرولا کمپنی کی جانب سے حال ہی میں اعلان کیا گیا تھا کہ وہ 200 میگا پکسل بیک کیمرے والے پہلے فون کو تیار کررہی ہے۔

یہ فون ممکنہ طور پر جولائی 2022 میں متعارف کرایا جاسکتا ہے جس میں کوالکوم کا نیا اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پلس پراسیسر ہوگا۔

اب اس فون کے 200 میگا پکسل کی پرفارمنس کے بارے میں کمپنی نے پہلی تفصیل جاری کی ہے۔

موٹرولا کی ملکیت رکھنے والی کمپنی Lenovo کے جنرل منیجر نے چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر ایک پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ وہ نئے فون کی کیمرا پرفارمنس سے حیران رہ گئے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے اس فون کے لیے سام سنگ کے تیار کردہ 200 میگا پکسل سنسر کو استعمال کیا جائے گا۔

اس فون کے بارے میں کمپنی نے تو تفصیلات نہیں بتائیں مگر ممکنہ طور پر یہ موٹرولا فرنٹیئر اسمارٹ فون ہوسکتا ہے جس کے بارے میں 2021 سے افواہیں سامنے آرہی ہیں۔

دیگر افواہوں کے مطابق فون میں 6.67 انچ کا 144 ہرٹز ریفریش ریٹ سے لیس ڈسپلے ہوگا جس میں 60 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے۔

4500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 125 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دیے جانے کا بھی امکان ہے۔

مزید خبریں :