Time 14 جون ، 2022
انٹرٹینمنٹ

ویڈیو: گووندا نے بلآخر اپنے بھانجے کرشنا کو معاف کردیا

گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا کاکرشنا اور ان کی اہلیہ کشمیرا سے اختلافات کا سلسلہ 2016 سے جاری تھا—فوٹو فائل
گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا کاکرشنا اور ان کی اہلیہ کشمیرا سے اختلافات کا سلسلہ 2016 سے جاری تھا—فوٹو فائل

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار گووندا اور ان کے بھانجے کامیڈین کرشنا ابھیشیک میں تمام مسائل حل ہوگئے اور گووندا نے کرشنا کو معاف کردیا۔

حال ہی میں گووندا ٹی وی شو میزبان منیش پال کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے جہاں منیش نے ان سے کہا کہ 'ابھی کچھ دن پہلے کرشنا میرے شو پر آیا تھا اور اس نے آپ سے معافی مانگی، برائے مہربانی آپ اس کے لیے کچھ کہہ دیں'۔

جواب میں گووندا مسکرائے اور کہا کہ 'تم اور تمہاری بہن آرتی میری پیاری بہن کے بچے ہو اور مجھے ان سے بہت پیار ملا ہے، میرے رویے کو اپنی اداسی کی وجہ نہ بناؤ، نہ ہی تم میری اداسی کی وجہ ہو '۔

گووندا نے مزید کہا کہ 'آپ کو میں نے معاف کیا، اب ٹینشن نہیں لیں، میرا آپ کے ساتھ اب کوئی مسئلہ نہیں ہے، خدا آپ کو ہمیشہ خوش رکھے' ۔

کرشنا ابھیشیک کے گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا سے اختلافات کیوں تھے ؟

گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا کاکرشنا اور ان کی اہلیہ کشمیرا سے اختلافات کا سلسلہ 2016 سے جاری تھا۔

گووندااور کرشنا کی فیملی میں 2018 میں گرما گرمی کا سلسلہ مزید اس وقت پروان چڑھا  جب کشمیرانے پیسوں کیلئے ڈانس کرنے والے افراد سے متعلق بات کی۔ 

اس بات پر سنیتا آہوجا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے گووندا کو نشانہ بنایا ہے۔

تاہم کشمیرا اس بات پر ناراض تھیں کہ گووندا اور سنیتا ان کے بچے کی بیماری پر عیادت کے لیے اسپتال تک نہیں آئے۔

بعدازاں کرشنا نے کپل کے شو سمیت منیش پال کے پوڈ کاسٹ پر گووندا سے معافی مانگی تھی۔

مزید خبریں :