Time 15 جون ، 2022
کھیل

عمر اکمل کا وقار اور مکی آرتھر پر کیرئیر خراب کرنیکا الزام، سابق کوچ کا طنزیہ ردعمل

میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ان چند نایاب کھلاڑیوں میں سے ایک ہوں جنہیں ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا رہا ہے: عمر __فوٹو فائل
میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ان چند نایاب کھلاڑیوں میں سے ایک ہوں جنہیں ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا رہا ہے: عمر __فوٹو فائل

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل نے سابق ہیڈ کوچز وقار یونس اور مکی آرتھر پر جانبداری اور غیر منصفانہ فیصلوں کے تحت کیرئیر خراب کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

عمر اکمل نے اپنے خیالات کا اظہار ایک پروگرام کے دوران کیا جس میں انہوں نے کہا کہ مکی آرتھر اور وقار یونس کے تعصبانہ رویوں کی وجہ سے انہیں بین الاقوامی سطح پر طویل عرصے تک پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع نہیں دیا گیا، یہ موقع ان سے ان دونوں نے چھینا۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ 'مکی آرتھر کے مجھ سے ذاتی مسائل تھے اور اس وقت کی ٹیم مینجمنٹ نے میرے لیے آواز نہیں اٹھائی اور آج تک سب خاموش ہیں لیکن بعدازاں مکی آرتھر نے اس بات کو تسلیم کیا کہ انہوں نے میرے ساتھ غلط زبان استعمال کی'۔

عمر اکمل نے یہ بھی کہا کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ان چند نایاب کھلاڑیوں میں سے ایک ہوں جنہیں ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان سے کہا کہ آپ کہیں کہ مجھے 2016 کے ورلڈکپ کے لیے نمبر تین پر بیٹنگ کرنے بھیجیں ، عمران خان نے خود وقار یونس سے پوچھا کہ میں ٹاپ آرڈر میں شامل کیوں نہیں ہوں لیکن اس کے بعد بھی کچھ نہیں ہوا۔

کرکٹر کا  کہنا تھا کہ میں وقار یونس کو ایک لیجنڈری بولر کے طور پر دیکھتا ہوں لیکن بطور ہیڈ کوچ انہیں سمجھ نہیں سکا۔

مکی آرتھر کا ردعمل:

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مکی آرتھر نے عمر اکمل کے اس الزام پر ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے عمر اکمل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں آئینہ دیکھنے کی ضرورت ہے۔


مزید خبریں :