دنیا
Time 16 جون ، 2022

ویڈیو: ریسٹورینٹ میں چھولے بٹورے کی پلیٹ سے چھپکلی برآمد

چھپکلی رواں ہفتے چندی گڑھ کے ایک مال میں موجود فوڈ کورٹ سے آرڈر کیے جانے والےکھانے سے نکلی /فوٹوبشکریہ ٹوئٹر
چھپکلی رواں ہفتے چندی گڑھ کے ایک مال میں موجود فوڈ کورٹ سے آرڈر کیے جانے والےکھانے سے نکلی /فوٹوبشکریہ ٹوئٹر

بھارتی شہر چندی گڑھ کے ایک ریسٹورینٹ میں ڈاکٹر کے آرڈر کیے گئے کھانے سے چھپکلی نکل آئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چھپکلی رواں ہفتے چندی گڑھ کے ایک  مال میں موجود فوڈ کورٹ سے آرڈر کیے جانے والےکھانے سے نکلی۔

رپورٹس کے مطابق رات 10 بجے ڈاکٹر نے چھولے بٹورے آڈر کیے تاہم چھپکلی نکلنے پر ڈاکٹر نے فوری طور پر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دی اور انہوں نے کھانے کے نمونے حاصل کرلیے۔

ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق حاصل کیے گئے نمونوں کو لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا جائے گا جس کی رپورٹ 15 دن کے بعد آئے گی۔

مزید خبریں :