Time 17 جون ، 2022
پاکستان

این اے 240: مسترد شدہ ووٹوں کی گنتی مکمل، ٹی ایل پی کے کتنے ووٹ بڑھے؟

مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد تحریک لبیک کے امیدوار شہزادہ شہباز کا ایک ووٹ بڑھ گیا جبکہ ایم کیوایم کے امیدوار کے ووٹوں میں کوئی فرق نہیں آیا— فوٹو: فائل
مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد تحریک لبیک کے امیدوار شہزادہ شہباز کا ایک ووٹ بڑھ گیا جبکہ ایم کیوایم کے امیدوار کے ووٹوں میں کوئی فرق نہیں آیا— فوٹو: فائل

کراچی کے حلقہ این اے 240 کے ضمنی الیکشن میں مسترد شدہ ووٹوں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا جس کے بعد تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار کا صرف ایک ووٹ بڑھا ہے اور نتیجے پر کوئی فرق نہیں پڑا۔

مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد تحریک لبیک کے امیدوار شہزادہ شہباز کا ایک ووٹ بڑھ گیا جبکہ ایم کیوایم کے امیدوار  کے  ووٹوں میں کوئی فرق نہیں آیا۔

الیکشن کمیشن جانچ  پڑتال مکمل ہونے کے بعد فارم 49 جاری کرے گا، ایک ووٹ بڑھنے کے بعد ٹی ایل پی امیدوار کے ووٹ  10ہزار 619 ہوگئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹرننگ افسر  نے تحریک لبیک کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کی، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے ٹی ایل پی کے امیدوار نے درخواست جمع کرائی تھی۔

ریٹرننگ افسر کا  کہنا ہے کہ تینوں پولنگ اسٹیشنز  پرانتخابی سامان کو نقصان نہیں ہوا،  آر  ٹی ایس فیل ہونے کے بھی شواہد نہیں ملے،  پولنگ اسٹیشن نمبر 51 ، 165ا ور 166 پر بدامنی کےواقعات رپورٹ ہوئے ۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم کے محمد ابوکر10683 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ٹی ایل پی کے شہزادہ شہباز 10618 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے جو بڑھ کر اب 10619 ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :