سکھر: جون میں ہونیوالی بارش نے 8 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

گزشتہ 24 گھنٹوں میں اب تک سب سے زیادہ بارش صوبے سندھ کے شہر سکھر میں 82 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی/ فائل فوٹو
گزشتہ 24 گھنٹوں میں اب تک سب سے زیادہ بارش صوبے سندھ کے شہر سکھر میں 82 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی/ فائل فوٹو

ملک میں پری مون سون کا سلسلہ شروع ہوتے ہی مختلف  علاقوں میں بادلوں کی گھن گرج جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اب تک سب سے زیادہ بارش صوبے سندھ کے شہر سکھر میں 82 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ سکھر میں ہونے والی بارش نے 8 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے کیونکہ اس سے قبل 16 جون 2013 میں سکھر میں 28 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

محکمہ  موسمیات کےمطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران روہڑی میں 38 ملی میٹر اور جیکب آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی  گئی۔

اس کے علاوہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں 31، منگلا 17اور  رحیم یار خان میں 16 ملی میٹر  بارش ریکارڈ کی گئی۔ 

خیبر پختونخوا کے علاقے تخت بھائی میں 22 ملی میٹر، بالاکوٹ 6، بلوچستان کے علاقے بارکھان میں 19، سبی 6 ملی میٹر جب کہ آزاد کشمیر کے علاقے راولا کوٹ میں 15ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید خبریں :