آپریشن کامیاب: شہری کے پیٹ سے سکے، بیٹریاں،مقناطیس سمیت 233 اشیاء نکال دی گئیں

ترکیہ (سابق ترکی) میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جہاں ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کر کے شہری کے پیٹ سے متعدد سکے، بیٹریاں، مقناطیس، پتھر سمیت 233 اشیاء نکال دیں۔—فوٹو: غیر ملکی میڈیا
ترکیہ (سابق ترکی) میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جہاں ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کر کے شہری کے پیٹ سے متعدد سکے، بیٹریاں، مقناطیس، پتھر سمیت 233 اشیاء نکال دیں۔—فوٹو: غیر ملکی میڈیا

ترکیہ (سابق ترکی) میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جہاں ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کر کے شہری کے پیٹ سے  متعدد سکے، بیٹریاں، مقناطیس، پتھر  سمیت 233 اشیاء نکال دیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حیرت انگیز  واقعہ ترکیہ کے علاقے اپیکیولو میں پیش آیا جہاں ایک شدید بیمار مریض کے پیٹ کے ایکسرے اور الٹراساؤنڈ رپورٹ میں کئی سکے، بیٹریاں، کیل سمیت 233 اشیاء سامنے آئیں۔

اطلاعات کے مطابق برہان دومر نامی ترک شہری اپنے چھوٹے بھائی کو پیٹ میں شدید درد کے باعث اسپتال لے گیا جہاں  اس کی میڈیکل رپورٹ دیکھ کر ڈاکٹر اور اس کے اہل خانہ حیران رہ گئے۔

ڈاکٹروں نے کئی گھنٹے کے آپریشن کے بعد 35 سالہ شخص کے پیٹ سےسکے، بیٹریاں،کیل،مقناطیس،شیشے کے ٹکڑے اور کئی پتھر نکال دیے۔—فوٹو: غیر ملکی میڈیا
ڈاکٹروں نے کئی گھنٹے کے آپریشن کے بعد 35 سالہ شخص کے پیٹ سےسکے، بیٹریاں،کیل،مقناطیس،شیشے کے ٹکڑے اور کئی پتھر نکال دیے۔—فوٹو: غیر ملکی میڈیا

تاہم ڈاکٹروں نے کئی گھنٹے کے آپریشن کے بعد 35 سالہ شخص کے پیٹ سےسکے، بیٹریاں،کیل،مقناطیس،شیشے کے ٹکڑے اور کئی پتھر نکال دیے۔

خیال رہے کہ واضح نہیں ہے کہ مریض کا یہ آپریشن کب کیا گیا لیکن یہ واقعہ 15 جون کو مقامی میڈیا میں رپورٹ ہوا۔