دنیا
Time 21 جون ، 2022

گوردوارے پر حملہ: افغانستان میں مقیم سکھ مستقبل سے مایوس ہوگئے

ہمارا یہاں کوئی مستقبل نہیں ہے اور ہم نے اپنی تمام امیدیں کھودی ہیں: رگبیر سنگھ/ فوٹو بشکریہ بی بی سی
ہمارا یہاں کوئی مستقبل نہیں ہے اور ہم نے اپنی تمام امیدیں کھودی ہیں: رگبیر سنگھ/ فوٹو بشکریہ بی بی سی

کابل میں گوردوارے پر بم  دھماکے کے بعد افغانستان میں پیدا ہونے والے سکھوں نے اپنے مستقبل سے مایوس ہوکر ملک چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

کابل دھماکے میں زخمی ہونے والے رگبیر سنگھ  نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہمارا یہاں کوئی مستقبل نہیں ہے اور ہم نے اپنی تمام امیدیں کھودی ہیں۔

رگبیر سنگھ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہمیں   ہر جگہ ہمیں خطرہ ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان میں اس سے قبل بھی سکھ کمیونٹی کو نشانہ بنایا جاچکا ہے، مارچ 2020 میں ایک مسلح شخص نے مختلف مندروں پر حملہ کرکے 25 لوگوں کو قتل کیا تھا۔

2018 میں جلال آباد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 19 افراد  ہلاک ہوئے جب کہ دونوں حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی۔

مزید خبریں :