عمران خان بڑبڑایا کرے گا کہ شہباز شریف نے سفیر کو کیک کھلایا: مریم نواز

عمران خان بڑبڑایا کرے گا کہ شہباز شریف نے شیروانی پہن لی، شہباز شریف وزیر اعظم بن گیا، عمران خان کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے، رہنما ن لیگ— فوٹو: فائل
عمران خان بڑبڑایا کرے گا کہ شہباز شریف نے شیروانی پہن لی، شہباز شریف وزیر اعظم بن گیا، عمران خان کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے، رہنما ن لیگ— فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان نیند میں بھی نیوٹرل نیوٹرل کا راگ الاپا کرے گا، عمران خان بڑبڑایا کرے گا کہ شہباز شریف نے سفیر کو کیک کھلایا۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان بڑبڑایا کرے گا کہ شہباز شریف نے شیروانی پہن لی، شہباز شریف وزیر اعظم بن گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بڑبڑایا کرے گا کہ خرم دستگیر نے یہ کہہ دیا کہ امریکا نے سازش کر دی دھاندلی ہوگئی، قسم سے عمران خان کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے۔

رہنما ن لیگ مریم نواز نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’بہت گہرا اور ناقابل تلافی صدمہ پہنچا ہے بیچارے کو،  عمران خان نے شہباز شریف پر جھوٹے کیسز بنا کر فاؤل پلے کے ذریعے میدان سے آؤٹ کرنے کی کوشش کی تھی، اللہ نے وہ چال اسی پر الٹ دی۔‘

مریم نواز نے کہا کہ ’عمران خان عادت ڈالو، اب آپ کی باقی زندگی اسی حسد اور صدمے میں گزرنے والی ہے۔‘

 

مزید خبریں :