کراچی اور حیدرآباد میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت

قومی ادارہ صحت نے کراچی اور حیدرآباد میں سب ویرینٹ بی اے 5 اور 4 پھیلنے کا خدشہ ظاہرکیا ہے/ فائل فوٹو
قومی ادارہ صحت نے کراچی اور حیدرآباد میں سب ویرینٹ بی اے 5 اور 4 پھیلنے کا خدشہ ظاہرکیا ہے/ فائل فوٹو

قومی ادارہ صحت نے کراچی  اور حیدرآباد میں کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایس او پیز پر عملدرآمد  کی ہدایت کردی۔

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1060 ٹیسٹ کیے گئے اور شرح 16 فیصد کے قریب رہی جب کہ حیدرآباد میں کورونا کے 7 ٹیسٹ کیے گئے اور تمام منفی آئے جس کے نتیجے میں شرح صفر رہی۔

قومی ادارہ صحت نے کراچی اور حیدرآباد میں سب ویرینٹ بی اے 5 اور 4 پھیلنے کا خدشہ ظاہرکیا ہے اور کمشنرز کو خط لکھ کر فوری کورونا  ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے بھیجے گئے  خط میں کہا گیا ہےکہ شہریوں کا ویکسی نیشن کارڈ چیک کیا جائے اور پبلک ٹرانسپورٹ مسافروں سے 70 فیصد سے زائد نہ بھری جائے۔

مزید خبریں :