Time 25 جون ، 2022
پاکستان

چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت کا نئی پارٹی بنانے کا اعلان

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے چھوٹے بھائی چوہدری وجاہت نے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  چوہدری وجاہت نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ نے ان کے خاندان کو تقسیم کر دیا جبکہ چوہدری شجاعت حسین کو ان کے بیٹوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔

انہوں نے  افسوس کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت کا بیٹا زرداری سے ڈالر مانگ رہا ہے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ سالک حسین کا گجرات کی سیاست سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔

واضح رہے کہ چوہدری وجاہت حسین مسلم لیگ ق کے باغی رکن قومی اسمبلی حسین الہیٰ کے والد ہیں۔

یاد رہے کہ چوہدری وجاہت کے صاحبزادے حسین الہیٰ نے 8 جون کو  ق لیگ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

چوہدری حسین الہیٰ نے اپنے بیان میں کہا  تھا کہ 'ق لیگ کے ساتھ اپنا سیاسی سفرختم کررہا ہوں، ہمیشہ یہ ہی کہا ہے میرے لیے میرا ملک سب سے پہلے ہے'۔

مزید خبریں :