ورلڈ کپ اور PSL کے حقوق اے آر وائی کو دینے میں قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آ گئیں

پیپرا قوانین اور قوائد کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں، حقوق دینے کے ہر قدم پر اے آر وائی کی غیر قانونی مدد کی گئی، مریم اورنگزیب— فوٹو: فائل
پیپرا قوانین اور قوائد کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں، حقوق دینے کے ہر قدم پر اے آر وائی کی غیر قانونی مدد کی گئی، مریم اورنگزیب— فوٹو: فائل

ورلڈ کپ اور  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نشریاتی حقوق اے آر  وائی کو  دینے میں قوائد و ضوابط اور قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آ گئیں۔

ملکی خزانے پر انوکھا ڈاکہ، منافع اور  فائدے کے نام پر ملکی ادارے پی ٹی وی کو تباہ کیا گیا، کھیلوں کی نشریات کے حقوق سے لے کر ایچ ڈی کرنے تک پی ٹی وی اسپورٹس کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

اس حوالے سے وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اے آر وائی کو کرکٹ کے حقوق دلانے کیلئے پیپرا قوانین اور قوائد کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں، حقوق دینے کے ہر قدم پر اے آر وائی کی غیر قانونی مدد کی گئی، جیتی ہوئی کمپنی بلٹز کو مقابلے سے باہر کرنے کیلئے نہ صرف ایوالیوایشن دوبارہ کی گئی بلکہ کمپنیوں کو نمبر دینے کا پیمانہ ہی بدل دیا گیا، جب اے اسپورٹس کو کرکٹ دکھانے کے حقوق دیے گئے  اس کے پاس لائسنس تھا ہی نہیں، غیر قانونی ڈیلز کے نتیجے میں پی ٹی وی کو اب تک 52 کروڑ روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے انکشاف کیا ہے کہ اے آر وائی کو نہ صرف کرکٹ دکھانے کے حقوق دیے گئے بلکہ اس کے ساتھ پیسے کمانے، اکٹھے کرنے اور بانٹنے کی اتھارٹی بھی دے دی گئی جس سے اے آر وائی کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا اور پی ٹی وی کو صرف ایک ایونٹ میں 52 کروڑ کا نقصان ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ معاہدہ کیا گیا کہ پی ٹی وی اسپورٹس کو ایس ڈی سے ایچ ڈی کیا جائے گا جس کیلئے کرائے کے بوسیدہ کیمرے لگا کر بیوقوف بنایا گیا، پی ٹی وی کے اس معاشی قتل کے پیچھے عمران خان اور فواد چوہدری تھے جس کا مقصد اے آر  وائی نیوز کی اسکرین کو خریدنا تھا جو آج ہم سب دیکھ رہے ہیں۔

مزید خبریں :