خلیل الرحمٰن قمر اگر رائٹر نہ ہوتے تو کسی سے پِٹ رہے ہوتے: بہروز سبزواری

پاکستان کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

بہروز سبزواری اداکار جاوید شیخ کے ہمراہ جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں شریک ہوئے جس میں میزبان تابش ہاشمی نے پاکستانی اداکاروں سمیت معروف شخصیات کے نام لیے، پھر ان سے سوال کیے کہ یہ لوگ اگر اپنے موجودہ پیشے میں نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟

بہروز سبزواری نے خلیل الرحمٰن قمر کے حوالے سے کہا کہ 'اگر وہ رائٹر نہ ہوتے تو کسی سے پِٹ رہے ہوتے'۔

اس کے علاوہ بہروز سبزواری نے اداکار فواد خان سے متعلق کہا کہ 'اگر وہ اداکار نہ بھی ہوتے تب بھی ٹھیک ٹھاک روزی کما رہے ہوتے، ان میں یہ بات ہے'۔ 

وسیم بادامی سے متعلق بہروز سبزواری نے کہا کہ 'ان کی معلومات بہت ہی اچھی ہے، وہ اگر اینکر نہ ہوتے تو کسی  مدرسے میں تعلیم دے رہے ہوتے'۔

مریم نواز کے حوالے سے سینئر اداکار نے کہا کہ 'وہ اداکاری بہت اچھی کرتی ہیں، ایک سیاست دان کو اداکار ہونا چاہیے'۔

دوسری جانب اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ 'شاہد آفریدی اگر کرکٹر نہ ہوتے تو وہ ڈرائی فروٹس فروخت کررہے ہوتے'۔

مزید خبریں :