مریم نواز نے پنجاب کے ضمنی انتخاب کا مورچہ سنبھال لیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ہفتے سے ضمنی انتخاب والے حلقوں کا دورہ شروع کریں گی— فوٹو: فائل
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ہفتے سے ضمنی انتخاب والے حلقوں کا دورہ شروع کریں گی— فوٹو: فائل

مریم نواز  نے پنجاب کے ضمنی انتخاب کا مورچہ سنبھال لیا، 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کی مہم خود چلائیں گی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ہفتے سے ضمنی انتخاب والے حلقوں کا دورہ شروع کریں گی۔

ذرائع مسلم لیگ ن کے مطابق مریم نواز ہفتہ، اتوار اور پیر کے دنوں میں لاہور کے ضمنی الیکشن والے حلقوں کا دورہ کریں گی۔

مریم نواز ضمنی الیکشن والے دیگر اضلاع کا دورہ بھی کریں گی۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی 20 خالی نشستوں پر 17 جولائی کو ضمنی الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ نشستیں پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے منحرف اراکین کے ڈی سیٹ ہونے پر خالی ہوئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے ان میں پی پی 7 راولپنڈی، پی پی 83 خوشاب، پی پی 90 بھکر، پی پی97 فیصل آباد، پی پی 125، پی پی127 جھنگ، پی پی 140 شیخوپورہ، پی پی 158، پی پی 167، پی پی 168، پی پی 170 لاہور پر ضمنی الیکشن ہو گا۔

اس کے علاوہ پی پی 202 ساہیوال، پی پی 217 ملتان، پی پی 224، پی پی 228 لودھراں، پی پی 237 بہاولنگر، پی پی 272، پی پی 273 مظفر گڑھ، پی پی 282 لیہ اور پی پی 288 ڈی جی خان پر ضمنی الیکشن ہو گا۔

مزید خبریں :