پاکستان
Time 01 جولائی ، 2022

وزیراعظم کی صحافی ایاز امیر پر حملے کی شدید مذمت، اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرانے کی ہدایت

فوٹو:وزیر اعظم فائل/ایاز امیر: سوشل میڈیا
فوٹو:وزیر اعظم فائل/ایاز امیر: سوشل میڈیا

وزیراعظم شہبازشریف نے سینیئر صحافی ایاز امیر پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں سینیئر صحافی ایاز امیر سے ہمدردی کا اظہار   کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو واقعے کی اعلیٰ سطح  پر تحقیقات کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ملزموں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اس کے علاوہ شہباز شریف نے ہدایت جاری کی کہ صحافت اور صحافیوں کی حفاظت کی ذمہ داری کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ جمعے کی رات کو  لاہور میں سینیئر صحافی ایاز امیر پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ایاز امیر نجی ٹی وی کے دفتر سے نکلے تو ایبٹ روڈ پر نامعلوم افراد نے روکا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

حملہ آوروں نے تشدد کر کے ایاز امیر سے موبائل فون اور پرس بھی چھین لیا۔

مزید خبریں :